جیسوال کو آؤٹ کیوں دیا؟ بھارت کی شکست سنیل گواسکر کو ہضم نہ ہوسکی
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق بلے باز سنیل گواسکر نے میلبرن ٹیسٹ میں اوپنر یشسوی جیسوال کے آؤٹ کے لیے پیش کیے جانے والے شواہد کو ناکافی قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو میں سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار ایسے مواقع پر نظروں کو دھوکا ہوجاتا ہے اور بعد میں اسنکو میٹر سے معلوم ہوتا ہے کہ بال بلے سے نہیں لگی۔ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ تھرڈ امپائر نے یہ آؤٹ کیوں دیا۔
انہوں نے کہا کہ پرتھ ٹیسٹ میں کے ایل راہول کے معاملے میں آپ ظاہری ثبوت کے بجائے ٹیکنالوجی کے ساتھ گئے جبکہ دوسری بار ظاہری ثبوت کے ساتھ چلے گئے۔
واضح رہے میلبرن ٹیسٹ کے پانچویں روز آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل کرلی ہے۔