انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 48 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 54 پیسے پر پہنچ گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *