بلوچستان میں اساتذہ کی تعیناتی کے بعد بندسکولوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا، راحیلہ درانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں محکمہ تعلیم کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کا کہنا تھا کہ کچھ اساتذہ کی تعیناتی ہوچکی ہے اور کچھ کی باقی ہے ان اساتذہ کی تعیناتی کے بعد بندسکولوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا اس حوالے سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ تمام بند سکولوں کو کھول دیا جائے جہاں طلبہ و طالبات تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جس معزز رکن کو کوئی شکایت ہو وہ میرے دفتر تشریف لائے میں ان کی بات کو سنو گا بھی اور ان کے مسائل کو حل بھی کروں گی میر زابد ریکی ظفر آغا مولانا ہدایت الرحمان نے اپنے سولات پیش کیے جسے صوبائی وزیر تعلیم نے ان کے سوالات کے جوابات دیے جس پر اسپیکر نے ان کے سوالات کو نمٹا دیا جبکہ محکمہ محنت و افرادی قوت کے سوالات کو صوبائی وزیر کی عدم موجودگی پر اگلے اجلاس کے لیے موخر کردیے گئے جس پر اسپیکر نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2جنوری سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *