2024 کا آخری روز، دنیا کی مجموعی آبادی کتنی ہوگئی؟ تازہ ترین اعدادوشمار جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہر گزرتے سال کے ساتھ دنیا کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ امریکی ادارہ برائے مردم شماری کے مطابق، رواں سال کے دوران دنیا کی کل آبادی میں 7 کروڑ 11 لاکھ 78 ہزار نفوس کا اضافہ ہوا جبکہ 2024 میں بھارت ایک ارب 41 کروڑ افراد کے ساتھ دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک قرار پایا ہے۔
امریکی ادارے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، یکم جنوری 2025 کو دنیا کی آبادی 8 کروڑ 92 لاکھ 34 ہزار 511 ہوجائے گی جو 2024 کے پہلے دن کی نسبت اور سالانہ بنیاد پر 0.89 فیصد زیادہ ہے۔
جنوری 2025 کے دوران دنیا بھر میں ہر ایک سیکنڈ میں پیدائش کی اوسط 4.2 اور 2 اموات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ایک سال کے دوران آبادی میں ہونے والا اعشاریہ 9 فیصد کا اضافہ بہرحال 2023 کی نسبت کم ہے۔ 2023 میں دنیا کی آبادی میں 7 کروڑ 50 لاکھ نفوس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
جولائی 2024 تک کے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق، بھارت 141 کروڑ افراد کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک تھا۔ آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک چین تھا جس کی کل آبادی ایک ارب 40 کروڑ 80 لاکھ ریکارڈ کی گئی۔
آبادی کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک امریکا ہے جس کی رواں برس جولائی میں آبادی 34 کروڑ ایک لاکھ 10 ہزار 988 ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس دوڑ میں انڈونیشیا چوتھے نمبر پر ہے جس کی کل آبادی 28 کروڑ 15 لاکھ 62 ہزار 465 ریکارڈ کی گئی۔ آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جس کی آبادی جولائی 2024 میں تقریباً 25 کروڑ 23 لاکھ 63 ہزار 571 ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *