اگر آپ کے پاس بھی پرائز بانڈ موجود ہیں تو جلدی کریں، آخری موقع

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ قومی انعامی بانڈز واپس کرنے کا آج آخری روز ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مرکزی بینک کے بیان کے مطابق ساڑھے 7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز واپس کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔

انعامی بانڈز سٹیٹ بینک، بینکنگ سروسز کارپوریشن اور کمرشل بینکوں سے واپس یا تبدیل کرائے جا سکتے ہیں۔ 31 دسمبر 2024 کے بعد انعامی بانڈز واپسی کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *