بیرسٹر گوہر کا مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے ردعمل سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق اپنے ردعمل میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کے تمام ارکان بہترین سیاسی بصیرت کے حامل ہیں، اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے تمام ارکان 2 جنوری کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے فریقین مذاکرات میں کھلے دل اور نیک نیتی کا مظاہرہ کریں گے، مذاکرات میں سنجیدہ کوششیں مثبت نتائج تک ضرور پہنچا دیتی ہیں، پرامید ہیں کہ مذاکراتی کمیٹیاں کم وقت میں کوئی حل نکال لیں گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *