بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرم نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ختم ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام اور بھارتی سلیکٹرز نے روہت شرما سے بات کی ہے اور اس حوالے سے وہ آگا ہیں۔تاہم، ریٹائرمنٹ کے اعلان کا وقت تاحال سامنے نہیں آیا لیکن لگتا ہے کہ وہ سڈنی میں آخری ٹیسٹ میچ کے بعد اعلان کردیں گے۔آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں شکست کے بعد روہت شرما ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آئے اور انہوں اعتراف کیا تھا کہ انہیں اپنی ناکامیوں کا ازالہ کرنے کی ضرورت ہے۔بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران روہت تین ٹیسٹ میچوں میں صرف 31 رنز ہی بنا پائے ہیں۔