موٹرویز پر سفر کرنے والوں کے لیے بری خبر، ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے ہائی وے اور موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جو 5 جنوری سے نافذالعمل ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق قومی شاہراہوں پر موٹرکار سے 60 روپے، ویگن سے 100 روپے اور بس سے 200 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
ش2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 250 روپے اوربڑے ٹرکوں سے 500 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ایم 1، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5، ایم 14 اور ای35 پر ٹول ٹیکس میں بھاری اضافہ کردیا ہے، اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 460 سے بڑھا 500 روپے کردیا گیا ہے۔اسی طرح لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم تھری پر کار کے لیے ٹول ٹیکس 650 روپے سے بڑھا کر 700 روپے اور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 850 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کر دیا گیا ہے۔

ملتان سے سکھر جانے والی ایم فائیو پر کار کا ٹول ٹیکس ایک ہزار 50 روپے سے بڑھا کر1100 روپےاورڈی جی خان تا ہکلہ موٹروے ایم چودہ پر ٹول ٹیکس 600 روپے کردیا گیا ہے۔ حسن ابدال، حویلیاں، مانسہرہ ای 35 پر ٹول ٹیکس 250 روپے ادا کرنا ہوگا۔ ایم 1، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5، ایم 14 اور ای35 موٹر وے پر بڑی گاڑیوں کا ٹول ٹیکس 750 سے بڑھا کر 5550 روپے کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *