امیتابھ بچن نے بیٹی کی شادی میں پرفارم کرنے پر کس گلوکار کو 500 روپے دیے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امیتابھ بچن جنہیں بالی ووڈ کا شہنشاہ بھی کہا جاتا ہے، کا نام دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کر رہا ہے، ان جیسی مقبولیت اب تک بالی ووڈ کے کسی دوسرے اسٹار کو حاصل نہیں ہوسکی۔ آج کل وہ مقبول گیم شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی 16’ کی میزبانی کر رہے ہیں۔
حال ہی میں امیتابھ بچن نےانڈیا اور پاکستان میں اپنے پنجابی گانوں کے لیے مقبول گلوکار، نغمہ نگار اور موسیقار گرداس مان اور شنکر مہادیون کے ساتھ گفتگو کی جس میں امیتابھ بچن نے اپنی بیٹی شویتا بچن کی شادی میں گرداس مان کی دل کو چھو لینے والی پرفارمنس کا ذکر کیا اور ساتھ ہی انہوں نے گلوکار کا ایک دل سے لکھا گیا پیغام شیئر کیا جسے وہ آج تک بڑی عزت سے اپنے پاس رکھتےہیں۔
امیتابھ بچن نے پنجابی گانوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کے تمام بچے پنجابی فولک گانے سنتے ہیں، انہوں نے گرداس مان سے سوال کیا کہ بہت سے نئے گلوکار ایسے ہیں جو بہترین گانے گاتے ہیں، یہ گلوکار کہاں سے آتے ہیں اور ان کے گانے اتنے مشہور کیسے ہو جاتے ہیں۔
امیتابھ بچن نے پوچھا کہ کیا یہ بات سچ ہے کہ بہت کم عمری میں بچے گوردوارے جاتے ہیں، بانی سنتے ہیں اور اسی سے موسیقی کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ جس کے جواب میں گرداس مان نے کہا کہ جی بالکل درست ہے اور انہیں آج بہت محبت اور عزت مل رہی ہے۔
گرداس مان نےایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یاد ہے کہ وہ دہلی میں شیویتا بچن کی شادی میں تھے اور ان کے گروپ نے وہاں پرفارم کیا اس وقت امیتابھ بچن ان کے سامنے کھڑے ہوئے تھے توانہوں نے مجھے 500 روپے کا نوٹ دیا جو ایک دعا کے طور پر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آج بھی اس نوٹ کو ایک قیمتی خزانے کی طرح اپنے پاس رکھتے ہیں۔ گرداس مان کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے شنکر مہادیون نے کہا کہ آپ نے شویتا بچن کی شادی میں پرفارم کیا جبکہ میں نے ابھیشیک بچن کی شادی میں گانا گایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *