ڈی ای او خضدار نے پرائیوٹ سکولزبند کروا کر بچوں کا مستقبل داو پر لگا دیا، چارج واپس لیا جائے، والدین کا مطالبہ


خضدار(قدرت روزنامہ)حال ہی میں ڈی ای او خضدار عابد حسین نے 16پرائیوٹ سکول بند کروا دیئے اس سلسلے میں ان بچوں کے والدین جو ان پرائیوٹ سکول میں پڑھتے تھے انہوں نے ڈیلی انتخاب سے رابطہ کیا ۔ والدین کے مطابق ڈ ی ای او خضدار ایک بد عنوان سرکاری ملازم ہیں اور ڈی ای او جیسے اہم پوسٹ کیلئے اہل نہیں ۔ انہوں نے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر پرائیوٹ سکول جو اپنی بساک کے مطا بق خضدار جیسے پسماندہ علا قے کو معیاری تعلیم دیں رہے تھے لیکن اپنے مفاد کو مدنظر رکھ کر اس کرپٹ ڈی ای او نے یہ سکولزبنا کسی معقول وجہ کے بند کروا دیئے ۔ خضدار کے سر کار ی سکولوں کا معیارسب کے سامنے ہیں وہاں سیا سی بنا پر اساتذہ بھرتی ہوئے ہیں جو اپنے ڈیوٹی سرانجام نہیں دیتے اور اساتذہ بننے کے بھی اہل نہیں ہے ۔ ہم پرائیوٹ سکو لز کی کارکردگی سے کا فی مطمئن تھے اور اپنےبچوں کا روشن مستقبل دیکھ رہے تھے لیکن موصوف نے یہ منفی اقدام کر کے ہمارےبچوں کا مسقبل داو پر لگا دیا ہے وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی جلد ہی اس نا اہل ڈی ای او سے چارج لیکر کسی قابل استاد کو یہ ذمہ داری سونپ دیں اور پرائیوٹ سکول کی بندش کو فوری ختم کروائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *