بلوچستان، 2024 میں بائیس ہزار کے قریب ٹریفک حادثات، 402 افراد جاں بحق، 30 ہزار سے زائد زخمی
بیلا(قدرت روزنامہ)سال 2024 بلوچستان بھر میں 22252 ٹریفک حاثات میں 402 افراد جاںبحق 30596 افراد زخمی ہوئے میڈیکل ایمرجینسی ریسپونس سینٹر بلوچستان 1122 کی یکم جنوری تا دسمبر 2024 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں بلوچستان کے 26 اضلاع قلات باغبانہ خضدار دراکھالہ خضدار کراڑو لسبیہ ا وندر لسبیلہ لک پاس کوئٹہ سرانان پشین چمن زیارت کراس پشین ناسائی قلعہ سیف اللہ شینکہ قلعہ سیف اللہ بدین زئی ژوب شیرانی گدر سوراب کچھی بختیار آباد سبی کیٹل فارم جعفر آباد لورالائی دشت تربت پنجگور بسیمہ واشک رکھنی بارکھان ترومان خضدار میں ہائی ویز پر 22252 خطرناک حادثات رونماں جن میں 403 انسانی جانیں ضائع ہوئیں 30596 افراد زخمی ہوئے 6033 کیسسز او پی ڈی ہوئے صوبے بھر میں سال 2024 کے دوران ہونے والے ٹریفک حادثات میں ایم ای آر سی کے رضاکاران نے ریسکیو کے فرائض سرانجام دیے واضع رہے کہ ملک بھر کی طرح بلوچستان بھر میں ایم ای آر سیز انسانی جانوں کے بچاو اور انسانیت کی خدمت میں ہمہ وقت پیش پیش رہ کر اپنے فرائض کی بخوبی ادائیگی اور خدمت خلق کا فریضہ نبھا رہے ہیں عوامی حلقوں نے میڈیکل ایمرجنسی ریسپونس سینٹرز کے رضاکاروں کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ہے اور حکومت وقت سے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ای آر سی بلوچستان کے رضاکاروں کو ان کی عمدہ کارکردگی کے پیش نظر ضروری مراعات اور سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ ان کی کارکردگی صوبے میں مزید بہتر ہو۔