نصیرآباد ڈاکووں نے قرآن پاک کا واسطہ دینے پر 16 لاکھ روپے واپس کردیئے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز تحصیل بالا ناڑی لیویز ایریا میں نامعلوم ڈاکووں نے ہاشم پٹھان نامی بزرگ کاروباری شخص سے 16 لاکھ چھین لیے ، جس پر اس نے علاقے میں قران پاک اٹھاکر اپیل کی کہ انکی رقم واپس کی جائے ،جس کے بعد نامعلوم افرادنے چھینی گئی رقم مسجد میں پہنچا کر واپس کر دیا۔