ریکوڈک پروجیکٹ مکمل سندھ اور خصوصا کراچی کے مافیاز کے حوالے کیا گیا ہے ، نیشنل پارٹی


چاغی(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی چاغی کے پریس ریلیز میں انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ ریکوڈک پروجیکٹ مکمل سندھ اور خصوصا کراچی کے مافیاز کے حوالے کیا گیا ہے آر ڈی ایم سی کے ایچ ای سی میں موجود سندھی لابی بلوچ دشمن پالیسیوں سے مقامی بلوچ نوجوانوں کے غصہ میں شدت لارہی ہے جس کے منفی اثرات برآمد ہونگے اور افسوس کہ ریکودک آرڈی ایم سی اور کمیونٹی ڈیپارٹمنٹ جھوٹی اور طفل تسلیوں سے لوگوں کو بیوقوف بنارہے ہیں بیان میں کہاگیا کہ ایک طرف بدنام زمانہ انڈس ہسپتال نے لوٹ مار کے ساتھ نوکنڈی کے ہسپتال میں کراچی اور رخشاں ڈویژن سے باہر معمولی آسامیوں پر تعیناتیاں کررہی ہے اور مقامی لوگوں کو لولی پاپ دیکر صبر کا کہا جاتا ہے دوسری جانب ایچ ای سی کے بلوچ دشمن لابی نے علاقائی ڈرائیورز کو ڈی ڈی سی اور وی او سی جیسے نام نہاد ٹیسٹوں کمیشن کے لئے تھرڈ پارٹی کے ذریعہ ریجکیٹ کرنے کا کھیل رچایا ہوا ہے ضلع چاغی میں زیادہ تر نوجوان ڈرائیوری کے ہنر جانتے اور اور اپنے ہنر میں جتنا ماہر ہے اسکے مقابلے میں کسی اور صوبہ سے کوئی نہیں آسکتا مگر انھیں یا تو ڈرائیونگ لائسنس یا پھر نام نہاد میڈیکل کے نام پر ریجکیٹ کیا جاتا ہے ان ویلڈ اور پرانے لائسنس کوقبول نہیں جاتا ہونا تو یہ چائیے تھا کہ انکے لائسنس کو لیکر انھیں چھ مہینے کی مہلت دیجاتی کہ اپنے لائسنس کی تجدید کرائیں مگر یہ سب حیلے بہانے صرف بلوچ نوجوانوں خصوصا مقامی لوگوں کے لئے ہیں جس سے یہاں کے لوگوں میں مایوسی کے ساتھ غصہ بھی بڑھ رہاہے جو کسی بھی صورت ریکودک پروجیکٹ کے لئے مثبت اثرات نہیں چھوڑ سکتے اب سندھی لابی کی سازشیں اور گھناؤنا کھیل شدت اختیار کرگئی ہے جو ناقابل برداشت ہوگئی ہے اس لئے نیشنل پارٹی پندرہ جنوری تک دالبندین نوکنڈی کے ساتھ رخشاں ڈویژن کے دیگر اضلاع میں ریکودک پروجیکٹ کے بلوچ دشمن مافیاز کے خلاف سخت گیر لائحہ عمل دیگر پارٹیوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر طے کریگی اور اپنے نوجوانوں کے حقوق کا دفاع بھرپور انداز میں کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *