اقتدار ہمارے لیےکوئی معنی نہیں رکھتا ،بلوچستان کے حقوق پر کبھی سودا بازی نہیں کریں گے، سردار یار محمدرند


سبی(قدرت روزنامہ)رند قبائل کے سربراہ سینئر سیاست دان چیف آف رند سردار یار محمدرند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حقوق پر کبھی سودا بازی نہیں کرینگے اقتدار ہمارے لیئے کوئی معنی نہیں رکھتی عوام کی نمائندگی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے دن رات جدوجہد میں سرگرم ہے ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے نئے سال پر بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام کو دلی مبادک باد پیش کرتا ہوں اقوام رند کی سلامتی خوشحالی ترقی کے ساتھ ساتھ 2024 میں ہم سے جدا ہونے والو ں کے درجات کی بلند ی اور لواحقین کے لئے دعا گو ہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے نئے سال کی آمد پر اپنے پیغام میں کیا رند قبائل کے سربراہ شیر بلوچستان چیف آف رند سردار یار محمد نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد بلوچ اقوام کے ننگ وناموس کی حفاظت سلامتی اور مسئلہ مسائل کے حل سمیت بلوچستان کے مفادات عزیزہیں ہم نے عوام کے حقوق پرکبھی سودا بازی نہیں کیاہم عوامی نمائندے ہیں ہماری سیاست عوام کیلئے ہے اپنے دور اقتدار میں سینکڑوں اجتماعی کاموں کی وجہ عوام کیلئے خوشحالی کے دروازے کھو ل دئیے ترقیاتی کاموں کے ثمرات سے علاقائی مسائل کا تدارک ممکن ہوا کچھی کے عوام خود کو تنہا نہ سمجھے انکے حقوق کیلئے ہمیشہ بلا خوف وخطر جدوجہد کر رہا ہوں بلند کرتے ہوئی عوام کی خدمت کا تسلسل برقرار رکھا ہے رند قبائل کے سربراہ سردار یار محمد رند نے نئے سال کے موقع پر بلوچستان سمیت دنیا بھر میں آباد بلوچ قوم کو خیر مقدمی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں رند قبائل سمیت بلوچ قوم مزید ترقی کی جانب تیزی کے ساتھ گامزن ہونے میںکامیاب ہوگا نئے سال ہماری ترقی عوام کی خوشحالی کا سال ثابت ہوگا اس موقع پر انہوں نے 2024میں جدا ہونے والے قبائلی سیاسی عوامی شخصیات کے ایصال ثواب کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے کہا کہ تما مرحومین کو جوار رحمت میں اعلیٰ درجات لواحقین کو صبر وجمیل عطاء فرمائیں (آمین)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *