بانی پی ٹی آئی پر پنجاب میں کتنے مقدمات درج ہیں؟رپورٹ سامنے آ گئی
لاہور(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پنجاب میں کتنے مقدمات درج ہیں؟لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ سامنے آگئی ۔
نجی ٹی و ی چینل دنیا نیوز کے مطابق 9مئی واقعات کے بعد بانی پی ٹی آئی کیخلاف پنجاب میں 59مقدمات درج ہوئے،بانی پی ٹی آئی کو 26مقدمات میں گرفتار کیا گیا،رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی 18 مقدمات میں بعدازگرفتاری درخواست ضمانتیں منظور ہو چکیں،بانی پی ٹی آئی کو 2مقدمات میں بے گناہ قرار دیا جا چکا ہے۔