انجیلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان طویل قانونی جنگ کا اصل سبب کیا نکلا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجیلینا جولی اور اداکار بریڈپٹ کے درمیان طویل قانونی جنگ کے بعد بالآخر طلاق کے معاملے میں تصفیے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔
انجیلینا جولی کے وکیل نے معاہدے کے بعد اداکارہ کے حوالے سے کہا کہ وہ اس معاہدے سے خوش ہیں۔ یہ معاہدہ لاس اینجلس کے سُپیریئر کورٹ میں طے پایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تنازع کی غیرمعمولی طوالت کی وجہ بچوں کی حوالگی اور جائیداد کی تقسیم تھی تاہم طلاق کے 8 سال بعد طے پانے والے اس معاہدے کے نکات خفیہ رکھے گئے ہیں۔
انجیلینا جولی اور بریڈپٹ 2005 کے بعد ایک ساتھ دیکھے گئے مگر انہوں نے شادی کا باقاعدہ فیصلہ 2014 میں کیا۔ یہ شادی زیادہ دیر نہیں چل سکی اور محض 2سال بعد 2016 میں انجیلینا نے بریڈپٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کے لیے عدالت سے رُجوع کیا۔
2018 میں عدالت میں دونوں کی علیحدگی ہوئی تاہم بچوں کی کسٹڈی اور جائیداد کی تقسیم ایسے قانونی معاملات تھے جس کی وجہ سے ہالی ووڈ کی اس مشہور جوڑی کا تنازع طوالت اختیار کرتا رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *