سجاد علی کے بچپن کی کلاسک گلوکاری کی ویڈیو وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی گلوکار سجاد علی نے اپنے بچپن کی ایک ویڈیو شیئر کر دی جس میں انہیں خوب مہارت کے ساتھ گانا گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں سجاد علی مشکل گانا ’یاد پیا کی آئے‘ گا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین انتہائی کم عمری میں ان کے سُر اور تال کی تعریفیں کر رہے ہیں اور ان کی آواز کو جادوئی قرار دے رہے ہیں۔
سجاد علی کو بچپن سے ہی موسیقی کی باقاعدہ تعلیم دی گئی تھی۔ وہ کلاسیکل گیت گانے میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں۔ انہیں پاکستان کے علاوہ ۔دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے
واضح رہے سجاد علی ایک ایسے گلوکار ہیں جو سب کے پسندیدہ ہیں۔ ان کا تعلق ایک میوزک فیملی سے ہے وہ اپنے گانوں کے ذریعے شروع سے ہی عوام کے دل جیت رہے ہیں۔ ان کے مشہور گانوں میں بے بیا، لاری اڈا، راوی اور چل رہن دے شامل ہیں۔
سجاد علی گزشتہ کئی برسوں سے اپنے سنگل گانے ہی ریلیز کر رہے ہیں، ان کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے سنگل گانوں میں ‘قرار’، انتظار’ اور ‘یاد’ شامل ہیں۔ تاہم انہوں نے 2 البم بھی ریلیز کیے ہیں، جن میں 2022 میں البم ’آتش‘ ریلیز کیا گیا، سجاد علی کے اس البم میں ‘آتش’، ‘سلامی’، ‘پردیس’، ‘دُور گیوں، ‘چہرے’ اور ‘کیا سما ہے’ شامل ہیں۔ اس سے قبل سجاد علی کا پہلا البم سن 2005 میں ریلیز ہوا تھا، جو ‘چہار بالش’ تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *