منال خان کی والدہ نے احسن محسن کو شادی کے لیے کیوں مسترد کیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی نامور اداکارہ منال خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ احسن محسن سے ان کی شادی کے لیے رضامند نہیں تھیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی جڑواں اداکار بہنیں ایمن خان اور منال خان حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ پوڈ کاسٹ کے دوران اداکارہ منال خان نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے احسن سے شادی کے لیے اپنی والدہ سے بات کی تو انہوں نے احسن محسن اکرام سے ان کی شادی کرانے سے انکار کر دیاتھا۔
منال خان کا کہنا تھا کہ اکثر ایسا ہوتا کہ آپ کے بوائے فرینڈ کو والدہ شادی کے لیے مسترد کر دیتی ہیں اور اس وقت احسن محسن ان کے بوائے فرینڈ تھے اس لیے ان کی والدہ نے کہا ایسا نہیں ہو سکتا اور وہ اس شادی کے لیے نہیں مانیں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر ان کے والد نے کہا کہ اگر تم یہ شادی کرنا چاہتی ہو تو میں تمھارے ساتھ کھڑا ہوں۔
ایمن اور منال کا کہنا تھا ان کے والد انہیں بہت سپورٹ کرتے تھے اور ان کے والد کو بھی انڈسٹری میں آنے کا بہت شوق تھا لیکن وہ پولیس میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے اس لیے انہوں نے ہمیں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا اور خود ہمارے ساتھ آڈیشنز میں جاتے تھے اور ہمیشہ کہتے تھے کہ میری بیٹیاں عام گھریلو عورت نہیں بنیں گی۔ انہیں یقین تھا کہ ہم دونوں کچھ کرکے دکھائیں گے۔
واضح رہے کہ منال خان نے 10 ستمبر 2021 کو اپنے ساتھی اداکار احسن محسن اکرام سے شادی کی تھی۔ گزشتہ سال نومبر میں ان کے بیٹے ‘محمد حسن اکرام’ کی پیدائش ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *