’’عمران خان اس وقت جیل سے باہر نہیں آئیں گے جب تک ۔۔‘‘ اسد قیصر کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے ورکرز کی رہائی تک جیل سے نہیں نکلیں گے اور پی ٹی آئی 2 جنوری کو حکومت کے ساتھ مذاکرات میں 2 بڑے مطالبات پیش کرےگی۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا عمران خان نے کہا ہے کہ وہ نہ ڈیل کریں گے اور نہ بنی گالہ میں نظر بند ہوں گا، ڈیڑھ سال جیل کاٹ چکا ہوں، مقدمات کا سامنا کروں گا۔

اب اپنے ایک بیان میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ورکرز کو رہا کیا جائے، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ورکرز کی رہائی تک جیل سے نہیں نکلیں گے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کو پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 جنوری کو ہونے والے مذاکرات میں احتجاج کے طریقوں پر اتفاق کرلیں، حدود طے کرلیں کہ اس سے آگے لائن کراس نہیں ہوگی۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ جب تک حریف سیاسی جماعتیں بیٹھ کربات نہیں کریں گی تب تک سیاسی استحکام ممکن نہیں ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق میں احتجاج کا طریقہ کار ڈال دیں تو یہ بہت اچھی بات ہوگی، سال 2025 میں سیاسی استحکام کے لیے عمران خان اور تحریک انصاف کے سیاسی قیدیوں کو رہا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *