پی آئی اے پروازمیں فنی خرابی، طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی (قدرت روزنامہ) گوادر کیلئے جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کی روانگی کے بعد طیارے میں فنی خرابی، طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا،فنی خرابی کے باعث طیارے کے واپس کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ۔

ترجمان پی آئی اے کےمطابق پرواز پی کے 503 صبح 8 بج کر 13 منٹ پرکراچی سے گوادر کے لیے روانہ ہوئی تھی،روانگی کے کچھ دیر بعد پائلٹ نے طیارے کے انجن میں فنی خرابی ظاہر کی۔پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو طیارے میں فنی خرابی سے آگاہ کیا اور روانگی کے 43 منٹ بعد کراچی واپس لینڈنگ کی۔

اے ٹی آر 42 طیارے کا کراچی ایئر پورٹ پر معائنہ کیا جا رہا ہے، شعبہ انجینئرنگ سے کلیئرنس ملتے ہی پرواز کو واپس گوادر روانہ کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *