براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 32.3 فیصد اضافہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں مالی سال کے دوران خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششوں سے معاشی میدان میں نمایاں کامیابیاں ملیں ہیں۔
ایس آئی ایف سی کے “ون ونڈو پلیٹ فارم” کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملا، آئی ٹی، زراعت، کان کنی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا ایس آئی ایف سی کے اہداف میں شامل ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد،2.8 ارب ڈالر کے معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے، موجودہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 32.3 فیصد اضافہ ہوا۔
توانائی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 120 فیصد جبکہ دیگر اہم شعبوں میں 41 فیصد اضافہ دیکھا گیا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 31.65 ارب ڈالر کی ترسیلات زر، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا، مہنگائی کی شرح ساڑھے چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان اہم نقاط پر اتفاق ہوا، جس سے قومی خزانے کو 300 ارب روپے تک بچت متوقع ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے شرح سود 23 فیصد سے 13 فیصد پر آگئی، زرعی سرمایہ کاری بڑھنے کی توقع ہے، ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کا مقصد پائیدار ترقی اور خوشحال پاکستان کے خواب کی تکمیل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *