منال خان نے والدہ کی مرضی کے خلاف احسن محسن سے شادی کی؟

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ منال خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ احسن محسن کے ساتھ ان کی شادی کے خلاف تھیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ منال خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی بہن ایمن خان کے ساتھ شرکت کے دوران کئی موضوعات پر گفتگو کی، جہاں انھوں نے انکشاف کیا کہ احسن محسن کے ساتھ شادی کےلیے منال کی والدہ رضامند نہیں تھیں۔

منال خان نے 10 ستمبر 2021 کو اپنے ساتھی اداکار احسن محسن اکرام سے شادی کی تھی جو کہ محبت کی شادی تھی۔ لیکن حالیہ انٹرویو میں منال نے بتایا کہ جب انھوں نے احسن سے شادی کیلئے اپنی والدہ سے ذکر کیا تو انہوں نے صاف انکار کردیا تھا۔

منال نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ جب میں نے اپنے والد کو بتایا کہ میں کسی کو پسند کرتی ہوں اور اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن ماما اس شادی کیلئے نہیں مانیں گی، تو اس موقع پر والد نے مجھے مکمل سپورٹ کیا اور کہا کہ اگر تم یہ شادی کرنا چاہتی ہو تو میں تمھارے ساتھ ہوں۔

ایمن اور منال کا کہنا تھا ان کے والد انہیں بہت سپورٹ کرتے تھے۔ اداکارہ کے مطابق دونوں بہنوں کو انڈسٹری میں متعارف کروانے والے بھی انکے والد ہی تھے جن کے بھروسے اور محنت کے سبب آج وہ دونوں اس مقام پر ہیں اور خودمختار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *