اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کا مقدمہ؛ 2 ملزمان کو 2 بار عمر قید کی سزا

ملزمان نے 2006ء میں کاروباری تنازع پر شیر بہادر کو اغواکرکے5 ماہ قید رکھا تھا، پولیس


کراچی(قدرت روزنامہ)اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کے مقدمے میں 2 ملزمان کو 2 بار عمر قید کی سزا سناد ی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 17 سال پرانے مقدمے میں 2 ملزمان کو 2 بار عمر قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے مغوی کو قید کرنے اور چوری پر ملزمان کو 10 سال قید کی سزا سنائی۔ اس کے ساتھ ساتھ ملزمان نوید حفیظ اور نوازش اکبر پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور جائیداد ضبطی کا حکم بھی جاری کیا۔ کیس کے شریک ملزم زمان، حامد اور فرید مفرور ہیں۔
یاد رہے کہ 2006 میں ملزمان نے کاروباری تنازع پر شیر بہادر کو اغواکرکے5 ماہ قید رکھا تھا۔ شیر بہادر سے تاوان کے لیے 70 لاکھ نقدی اور 90 لاکھ روپے کی جیولری لی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *