ہر شعبے میں تاریخی اور ریکارڈ پراجیکٹ لائے، اب مزید آگے بڑھیں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا 2025ء کے آغاز پر پیغام

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سالِ نو کے آغاز پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور دعا کی کہ سالِ نو پاکستان کے عوام کے لیے خوشی اور خوشحالی کی نویدہو۔ سال 2025 ء کے آغاز پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ سال نو میں انفرادی اور اجتماعی طور پر نئی شروعات اورروشن مستقبل کے آغاز کا عزم کرتے ہیں۔ عوام کی خوشیوں،صحت اور جان ومال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت دعا گو ہوں۔ عوام کی خدمت، حفاظت اور ترقی کی مشن کو آگے بڑھائیں گے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کینسر ہسپتال، سرگودھا کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ،آٹزم سکول اور آئی ٹی سٹی کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ دعا ہے سالِ نو وطن عزیز سے غربت و افلاس، دہشتگردی وانتہا پسندی اور جرائم کے خاتمے کا سال ہو۔ الحمدللہ،2024 ء میں تعلیم، زراعت، انرجی،ہیلتھ سمیت ہر شعبے میں تاریخی اور ریکارڈ پراجیکٹ لائے، اب مزید آگے بڑھیں گے۔ ہم ایک مستحکم، روشن اور خوشحال مستقبل کا عزم کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 024 2ء میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہادت کا رتبہ پانے والے ہر جوان اور افسر کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سالِ نو کے آغاز میں عہد کرتے ہیں دن رات کام کریں گے اور عوام کی خدمت کا وعدہ نبھائیں گے۔دعا ہے 2025ء مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *