جاپانی adult فلم اسٹار پاکستان میں کیا کررہی ہیں؟ عبایا میں تصاویر وائرل
لاہور(قدرت روزنامہ)فحش فلموں کی غیر ملکی اداکارہ کائے اساکرا کو لاہور کی کشش پاکستان کھینچ لائی۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لاہور کی سیر کے دوران تصاویر شیئر کی ہیں۔
کائے اساکرا کو بالغوں کی فلم انڈسٹری میں ’رائے لِل بلیک‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، جنھیں حال ہی میں لاہور کی گلیوں اور تاریخی مقامات کی سیر کرتے دیکھا گیا۔
کائے اساکرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لاہور کی سیر کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں انھیں سیاہ برقعے میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے لاہور کی اندرونی گلیوں اور تاریخی مقامات کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
تصاویر میں کائے اساکرا لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کرتے ہوئے بھی دکھائی دیں۔ انہوں نے تاریخی بادشاہی مسجد، لاہور فورٹ، مسجد وزیر خان کا دورہ کیا اور اس موقع پر تصاویر بنوائیں۔
اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے لاہور کی لوکیشن دیتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ چند بکریوں کے بچوں کے ساتھ موجود ہیں اور وہ سردی میں دھوپ سے بھی لطف انداز ہورہی ہیں۔
کائے اساکرا کی لاہور آمد کا مقصد تو معلوم نہیں ہوسکا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے لاہور میں ان کی سیر کو دلچسپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشرقی اقدار کا پاس کرتے ہوئے اسی کے مطابق خود کو ڈھالا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ کائے اساکرا ایک 28 سالہ جاپانی فحش اداکارہ ہیں، وہ سوشل میڈیا انفلونسر بھی ہیں، اور ان کے انسٹاگرام پر 2 ملین فالوورز ہیں۔