کراچی میں پرانی بات پر دوست نے دوست کو قتل کردیا
کراچی(قدرت روزنامہ) لانڈھی شیرپاؤ کالونی کے رہائشی دوست نے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعے کے وقت بھی دونوں گھر کے قریب بیٹھے ہوئے تھے جس پر دونوں میں پرانی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس میں ملزم قدوس نے جان محمد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا ، مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او قائدآباد انسپکٹر فراصت نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ جان محمد ولد فیروز خان کے نام سے کی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ مقتول کا اپنے گاؤں کے ہی ایک شخص قدوس جو مقتول کا دوست تھا اس سے کوئی پرانی دشمنی تھی حالانکہ دو روز قبل دونوں نے شادی کی ایک تقریب میں ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا تھا۔ پولیس نے قتل میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔