حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت بند کمرا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی آج کے مذاکرات میں شامل ہوں گے ،تحریک انصاف اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف بانی چیئرمین کی رہائی ،دیگرقیدیوں کی رہائی کا معاملہ اٹھائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا مطالبہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب حکومت چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں اپنا لائحہ عمل دے گی۔