وڈھ ، پولیس کی کارروائی ، قتل کیس میں ملوث 2 ملزمان گرفتار


وڈھ(قدرت روزنامہ)لیویز فورس وڈھ کی اہم کاروائی 24 گھنٹے کے اندر قتل کے کیس میں 02 ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق وڈھ کے علاقہ ڈانسر میں چھاپہ مار کر 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ 1 راشد ولد محمد منیر 2 وسیم ولد خلیل سکنہ ڈانسر کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ رپورٹ کے مطابق، گرفتار ملزمان مسمی مختیار احمد ولد حاجی محمد ابراہیم کے قتل میں ملوث تھے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزمان نے ان کو دشت ڈانسر وڈھ کے سنگلاخ پہاڑوں میں قتل کرکے لاش ویرانوں میں پھینک دیا تھا۔ جس پر مقدمہ فرد نمبر 24/024 بجرم زیر دفعہ 145-148-147-302 ف ت پ مورخہ 29-12-2024 کو نامزد ملزمان کے خلاف لیویز تھانہ وڈھ میں درج رجسٹر ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *