کوئٹہ میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلوگرام چینی کا تھیلا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا 50 کلوگرام چینی کے تھیلے کی قیمت 6750 روپے تک پہنچ گئی نئے سال کے آغاز پر پیلے چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 50 کلوگرام چینی کا تھیلا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا ۔ چینی کی قیمت میں اضافہ 6 روپے فی کلو اضافہ ہونے سے 50 کلوگرام چینی کے تھیلے کی قیمت 6750 روپے تک پہنچ گئی ۔ ہول سیل مارکیٹ میں دکانداروں کو چینی 140 روپے فی کلو کے حساب سے مل رہی ہے یو این اے کے مطابق جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے اس طرح فی کلو پر 12 روپے اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *