رونالڈو کی ماورا کو نئے سال کی مبارکباد، ماجرا کیا ہے؟

کراچی(قدرت روزنامہ)ماورا حسین نے نئے سال کی آمد پر’نیا سال مبارک’ کے پیغام اوراسے منانے کی سرگرمیوں پر سٹوریز شیئر کیں، جن میں ایک اسٹوری نے سب کو چونکا دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرماورا حسین نے ایک مبہم سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام مسیجز پر نئے سال کی مبارک باد دیتے نظر آرہے ہیں، تاہم یہ کہیں بھی واضح نہیں ہے کہ رونالڈو نے سال نو کی مبارک باد کسے دی ہے؟

ماورا حسین نے سٹوری کا کیپشن دیا کہ year is made اور ساتھ میں رونے والی مختلف ایموجیز بھی بنائیں، تاہم اس سکرین شاٹ سے کہیں بھی ثابت نہیں ہورہا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے نئے سال کی مبارکباد انہیں ہی دی ہے۔

ماورا حسین کی دیگر انسٹا سٹوریز کی ایک سٹوری میں سال نو پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ دکھایاگیا ہے، دوسری تصویر میں وہ ایک بولڈ لُک میں اپنی ایک سیلفی لے رہی ہیں، ایک ویڈیو میں وہ اپنے تمام مداحوں کو نئے سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہیں، پس منظر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MAWRA (@mawrellous)

آخری ویڈیو میں انہوں نے پچھلے سال کی کچھ پرانی یادیں شیئر کیں جس میں انہیں مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ماورا نے رونالڈو کا یہ مبہم سکرین شاٹ کیوں شیئر کیا اور اس سوال کا جواب تو صرف وہ ہی دے سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *