وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداددہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری حسن ابدال میں درج مقدمے میں جاری کئے تھے،علی امین گنڈاپور کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے درخواست دائر کی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کی ہے،علی امین گنڈاپور کے وکیل نے پشاور ہائیکورٹ کا حکم نامہ عدالت میں جمع کرایا۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے،عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی منسوخ کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *