سرکاری ملازمین کی پنشن کا طریقہ تبدیل کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پنشن اصلاحات کے حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا بڑا مطالبہ پورا کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی پنشن کے حساب کتاب کا طریقہ کار تبدیل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کی پنشن کی کیلکولیشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے نئے سال کی آمد کے ساتھ سرکاری افسران اورملازمین پر ڈبل پنشن لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں جن کے ذریعے سرکاری افسران اورملازمین کی پنشن میں بڑی تبدیلیاں کردی ہیں۔

وفاقی حکومت نے سرکاری افسران پر ڈبل پنشن لینے پر پابندی عائد کردی، ہیپنشن کی نئی شرائط عائد کرنے سے قومی خزانے کوسالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی۔رپورٹ کے مطابق اہم عہدوں پر فائز افسران صرف ایک پیشن حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔

نوٹیفکیشن پنشن میں سالانہ اضافہ پہلی پنشن پر لاگو کیا جائے گا، آئندہ پنشن سروس کے آخری 24ماہ کی بنیاد پر مقرر کی جائے گی۔

پے اینڈ پینش کمیشن ہر 3 سال بعد بنیادی پینش پر نظرثانی کرے گا، وزارت خزانے نے پے اینڈ پنش کمیشن 2020کی سفارشات فوری نافذ کردیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *