عائزہ خان اور دانش تیمور کے بچوں کیساتھ ڈانس نے تہلکہ مچادیا
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی کامیاب جوڑی عائزہ خان اور اداکارہ دانش تیمور کی اپنے بچوں کے ساتھ ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
عائزہ خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرسال نو کا جشن مناتی ہوئی یہ دلکش پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ میں دانش تیمور اور عائزہ خان اپنے بچوں کے ساتھ ایک انگریزی گانے پر ڈانس کررہے ہیں، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
عائزہ خان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’’بس ہم چار، اور ہزاروں یادیں میرے بچوں کے پسندیدہ گانے کے ساتھ بندھی ہوئی۔‘‘
View this post on Instagram
عائزہ اور دانش کے 7 سالہ بیٹے ریان کے پوز اور ڈانس مووز دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کردیا ہےاور صارفین کی جانب سے دلچسپ ریمارکس دیے جارہے ہیں۔
ریان کی بہترین پرفامنس پر مشتمل اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کمنٹ سیکشن میں بھی تعریفوں کے انبار لگ گئے، ریان کی شاندار پرفارمنس نے نہ صرف مداحوں بلکہ کئی مشہور شخصیات کو بھی متاثر کیا۔
اداکارہ حرا سومرو نے لکھا کہ،’ریان نے شو چرا لیا اور حورین بہت کیوٹ لگ رہی ہے، ہاہاہا، ماں باپ بھی ٹھیک ہی پرفارم کر رہے ہیں ’۔
منال خان نے بھی ریان کی تعریف میں لکھا کہ،”ریان آگ لگا رہا ہے۔“