خیبرپختونخوا میں گیس اور تیل کے پیداواری اضلاع کیلئے رائلٹی بڑھا دی گئی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں گیس اور تیل کے پیداواری اضلاع کیلئے خوشخبری ہے،خیبرپختونخوا حکومت نے آئل اور گیس کی رائلٹی بڑھا دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ توانائی کاکہنا ہے کہ رائلٹی 10سے بڑھا کر 15فیصد کردی گئی،دستاویز کے مطابق اضافی رائلٹی پہلے سے محروم اضلاع کو بھی دی جائے گی،رائلٹی متعلقہ اضلاع کی تعمیر و ترقی پر خرچ کی جائے گی،لکی مروت، بنوں اور وزیرستان کو بھی 15فیصد رائلٹی ملےگی،محکمہ توانائی حکام کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں تیل اور گیس دریافت ہو رہی ہے،رائلٹی کا مقصد اضلاع کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *