لاہور میں ہوٹل پر پولیس کا چھاپہ، 30 مردو خواتین گرفتار، قبضے سے کیا کچھ ملا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
لاہور (قدرت روزنامہ) گلبرگ کے علاقے میں موجود ہوٹل میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے نیوایئرپارٹی کے لیے جمع ہونیوالے 30 خواتین ومردگرفتارکرلیے جن کے قبضے سے ہتھیار، شراب اور وہ سب کچھ برآمد ہوگیا جو عیاشی کے لیے استعمال ہوسکتا ہے ۔
ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس نے بتایا کہ مخصوص ہوٹل کے حوالے سے شکایات تھیں لیکن شواہد کے ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے ایسے کارروائی نہیں کی جاسکتی تھی ، کچھ ٹھوس شواہد ہاتھ لگے تو ریڈکیا، اس دوران غیرقانونی و غیراخلاقی کام میں ملوث تقریباً تیس افراد گرفتار کرلیے گئے جن میں 12خواتین اور 18 مردشامل تھے۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ ہتھیار، شراب، شیشہ اور دیگرچیزیں وغیرہ برآمد ہوئی جو عیاشی کیلئے استعمال ہوسکتی تھیں، لوگ بخوبی اندازہ کرسکتے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی ونگ کے حوالے کردیاگیا، پارٹی شروع ہونے ہی والی تھی کہ پولیس پہنچ گئی ، ان کی حالت کیا ہوگی؟ اندازہ کیا جاسکتا ہے ، اس ہوٹل کے بارے میں شکایات پہلے بھی تھیں کہ یہاں غیرقانونی و غیراخلاقی کام ہوتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ایس ایچ او نے بتایا کہ کچھ طلباء، کچھ دوست اورکچھ پیشہ ور لوگ بھی تھے ، کچھ لوگوں کا تعلق دوسرے اضلاع سے تھا، ہرشہری اپنے دائرے میں رہ کر لطف اندوز ہوسکتا ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے یا غیرقانونی کام کرنے پر موثر کارروائی کی گئی تاکہ نئی نسل کو مزید برباد نہ ہونے دیا جائے جن کے لیے یہ لوگ کل رول ماڈل بن جاتے ہیں۔