ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنا پڑے گا، عاقب جاوید
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ اور سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ایک کھلاڑی کو مسلسل 12 ماہ نہیں کھلا سکتے، ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنا پڑے گا۔
پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیت ٹیم میں خوشیاں لے کر آتی ہے، لوگ لگاتار سیریز ہار کر مایوس ہوچکے تھے، ٹیم اور مینجمنٹ میں ایک دم سے تبدیلی کا مقصد تھا کہ ٹیم جیت کی طرف جاسکے۔عاقب جاوید نے کہا کہ جس طرف کرکٹ جارہی ہے اس کے لئے ہمیں اپنا پلیئر پول بڑھانا پڑے گا، ایک کھلاڑی کو مسلسل 12 ماہ نہیں کھلا سکتے، ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنا پڑے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چیمپئن ٹرافی ہماری ہوم کنڈیشنز میں ہو رہی ہے اسے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔