اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تقریبات کا آغازہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف ماڈل و اداکارہ نیلم کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، اداکارہ نے خود شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کردیں۔نیلم منیر نے اپنے مایوں کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی شادی کی تقریبات کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔

اداکارہ نے دو جنوری کی شام کو مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔مایوں کی ویڈیوز اور تصاویر میں اداکارہ کو روایتی پیلے لباس میں دیکھا گیا۔گزشتہ کئی ہفتوں سے خبریں جاری تھیں کہ نیلم منیر 2024 کے اختتام پر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ حال ہی میں نیلم منیر نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران فی الحال شادی نہ کرنے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ ایسا کوئی منصوبہ نہیں۔اطلاعات تھیں کہ نیلم منیر کی شادی کی تقریبات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ہوں گی، تاہم اداکارہ نے مایوں کی تقریب کا فوٹوشوٹ کراچی میں ہی کروایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *