ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر، پی ٹی اے کا الرٹ جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی جس کے باعث ملک بھر میں صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے اعلان کیا ہے کہ اتھارٹی کو سب میرین کیبل ڈبل اے ای ون میں خرابی کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد سب میرین کیبل میں خرابی سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ کیبل پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑنے والی 7 کیبلز میں سے ایک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ٹیمیں کیبل میں خرابی دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *