میری شادی نہ ہونے کی ذمہ دار ندا یاسر ہیں، اداکار اسامہ خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکار اسامہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی شادی نہ ہونے کی وجہ ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر ہیں۔
یاسر نواز اور ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر نئی ویڈیو شیئر کی جس میں اداکار اسامہ خان ان کے خاص مہمان تھے۔ شو میں اسامہ خان نے مختلف موضوعات کے علاوہ اپنی شادی کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔
اسامہ خان نے انکشاف کیا کہ ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں ان کے حوالے سے 2 باتیں کیں اور وہ دونوں غلط تھیں۔ اداکار کے مطابق وہ ایک بار ندا یاسر کے شو میں شرکت نہیں کر سکے ان دنوں کورونا وائرس بہت پھیلا ہوا تھا تو ندا نے پروگرام میں کہہ دیا کہ ان کے والد کو کورونا ہے اس لیے وہ نہیں آ سکے حالانکہ میرے والد کو کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی تھی۔
اداکار نے کہا کہ اسی طرح ان کی اور اداکارہ زینب شبیر کی منگنی کی افواہیں بھی ندا یاسر کے شو سے شروع ہوئی تھیں کیونکہ انہوں نے زینب شبیر کو شو میں بلا کر منگنی کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی بات بدل دی تب سے لوگوں کو لگتا ہے کہ اسامہ اور زینب کی منگنی ہو گئی ہے اور کوئی پروپوزل کے لیے ان سے رجوع نہیں کرتا۔
اسامہ خان نے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اب وہ شادی کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور وہ 18 سے 22 سال کی عمر کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں جو ان سے عمر میں کم از کم 10 سال چھوٹی ہو۔
انہوں نے اپنی بیوی میں ہونے والی خوبیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی شریک حیات چاہتے ہیں جو اتنی خوبصورت ہو کہ اگر اس کا وزن بڑھ بھی جائے تو وہ خوبصورت ہی نظر آئے اور اسے گول روٹیاں اور چوکور پراٹھے بنانا بھی آنے چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *