پاکستانی بینکوں میں اچانک 18 کروڑ ڈالرز ڈیپازٹس کا بڑا اضافہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ملکی بینکوں میں ڈالر ڈیپازٹس میں اچانک اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ڈالر ڈیپازٹس 4 ارب 70 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔
جمعرات کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہفتہ وار اعدادو شمار کے مطابق بیرونی قرض کی ادائیگی کے باعث اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے تاہم بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں ایک ہفتے میں 18 کروڑ ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس اب 4 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوکر 11 ارب 71 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق بینکوں میں ڈالر ڈیپازٹس بڑھنے کے باعث ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کم ہونے سے بچ گئے ہیں، اس طرح اب پاکستان کے ڈالر ریزرو 3 ارب 72 کروڑ ڈالر بڑھ کر 16 ارب 40 کروڑ 87 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔