رانا ثنااللہ، علی امین گنڈاپور سے خوش، مذاکرات کے ماحول کی تعریف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللّٰہ نے حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کے دوسرے دور پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بڑی مثبت گفتگو ہوئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بڑی اچھی باتیں کیں۔
مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ معاملات بات چیت سے حل ہونے چاہییں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا عمران خان کو بنی گالہ منتقل ہونے کا آپشن دیا گیا ہے تو رانا ثنا اللہ نے جواب دیا کہ میری معلومات کے مطابق ایسی کوئی آفر نہیں کی گئی ہے۔
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی وفد نے آج اپنے کارکنوں کی رہائی کی بات کی ہے جس پر ہم نے کہا کہ رہا کرنا عدالت کا کام ہے یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والوں کی رہائی کیا مذاکرات کا نتیجہ ہے تو اس پر انہوں نے کہا کہ فوج کا اپنا پروسیجر ہے اور وہ اپنے نظام کے تحت سزا دیتی اور معاف کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *