بلوچستان میں نوکریاں فروخت نہیں ہو گی، بلوچستان میں میرٹ کو فروغ دیکرریاست سے نوجوانوں کی دوری اور مایوسی کو ختم کیا جاسکتا ہے، سرفراز بگٹی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میرٹ کو فروغ دیکر ریاست سے نوجوانوں کی دوری اور مایوسی کو ختم کیا جاسکتا ہے اعتماد کی بحالی کی پہلی سیڑھی میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہے ، تہہ کرلیا ہے کہ بلوچستان میں نوکریاں فروخت نہیں ہوں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں مفاد عامہ سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کابینہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ کابینہ اجلاس میں بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹر پروگرام کے لئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی گئی ورلڈ بینک کے سوفٹ لون کے تحت پروگرام پر عمل درآمد کیا جائے گا منصوبے سے زرعی پانی کے درست استعمال اور واٹر مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے گا، کابینہ نے پالیسی گائیڈ لائن فار ٹریڈنگ ان کاربن مارکیٹس کی منظوری بھی دی گائیڈ لائن کے تحت وفاقی سطح پر کاربن مارکیٹ ورکنگ گروپ بنے گا جس میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہوگی اور بلوچستان سمیت چاروں صوبوں کی باہمی مشاورت سے کاربن مارکیٹ سے متعلق پالیسی بنے گی شاہد رند نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے ریڈیو پاکستان سریاب روڑ کوئٹہ کی اراضی پر کرکٹ اکیڈمی کی تعمیر کا منصوبہ بنایا تھا تاہم بارہا کوششوں کے باوجود ریڈیو پاکستان یہ اراضی دینے کے لئے راضی نہیں ہوا چونکہ ریڈیو پاکستان بھی ریاست کا ایک ادارہ ہے صوبائی حکومت کسی تنازعہ میں پڑنا نہیں چاہتی اس لئے حکومت نے کرکٹ اکیڈمی کو مناسب متبادل جگہ پر تعمیر کا فیصلہ کیا ہے ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ صوبائی کابینہ نیصوبے کے دور دراز علاقوں کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری بھی دی ہے اسکولوں میں بنیادی سہولیات اور معیار تعلیم کی بہتری کیلئے ورلڈ بنک کے تعاون سے منصوبہ شروع کیا جائے گا کابینہ نے اس ایک سو ملین ڈالر کے پانچ سالہ منصوبے کی منظوری دے دی ہے، منصوبے کے تحت معیار تعلیم کی بہتری اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں میں داخلے اور فاصلاتی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے صوبائی کابینہ نے بلوچستان فاونڈیشنل لرننگ پالیسی کی منظوری بھی دی ہے یہ پالیسی بھی تعلیمی اصلاحات کے تسلسل میں صوبے میں معیاری فروغ تعلیم اور شرح خواندگی میں اضافے میں معاون ثابت ہوگی بلوچستان کابینہ نے ٹیچرز کے تقرر، تعیناتی اور تبادلے سے متعلق ریگولرٹی ایکٹ 2024 کی بھی منظوری دی یہ ایکٹ ٹیچرز کی عارضی بھرتی پالیسی کو قانونی حیثیت دینے کے لئے لایا جاررہا ہے کابینہ کی منظوری کے بعد یہ ایکٹ بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے گا یونین کونسل اور مقامی سطح پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کا تبادلہ کہیں اور نہیں کیا جاسکے گا ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کابینہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مقامی سطح پر میرٹ کے تحت بھرتیوں کے عمل میں شفافیت لانے کے عزم کو دہرایا ہے تمام کابینہ نے میرٹ پر عمل درآمد کے لئے اصولی طور پر وزیر اعلٰی کے عزم سے اتفاق کیا ہے اس کے علاوہ بلوچستان کابینہ نے لیڈیز پردہ کلب کی بحالی کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے کمیٹی گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے احاطے کے لیز معاہدہ میں توسیع کا جائزہ بھی لے گی دونوں فیسلٹیز خواتین کے لئے ایک عرصہ سے کام کررہی ہیں ، ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ بلوچستان کابینہ کو بلوچستان میں ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات اور گرینڈ ہیلتھ الائنس سے متعلق بریفنگ دی گئی اس متعلق صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ صاحب تفصیلی طور پر پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں گے ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق صوبائی کابینہ نے پی پی ایل سے لیز معاہدہ میں توسیع سے متعلق مشروط منظوری بھی دی لیز توسیع معاہدے میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت مقدمے کو مدنظر رکھا جائے گا اجلاس میں کابینہ اراکین کو وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عوامی فلاح و بہبود کیلئے پی پی ایل کی جانب سے تسلیم کئے گئے مطالبات سے آگاہ کیا شاہد رند نے بتایا کہ ڈیرہ مراد جمالی میں منظور شدہ بائی پاس منصوبے کی عمل درآمد میں تاخیر پر کابینہ نے تشویش کا اظہار کیا کابینہ نے ہدایت دی کہ ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس زیر التواء منصوبے سے متعلق این ایچ اے کو مراسلہ لکھا جائے گا ،