دینی مدارس کے ملک میں بے پناہ خدمات ہیں ، مولانا عبدلواسع


چمن(قدرت روزنامہ)جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی رح ٹان بائی پاس روڈ چمن کی سالانہ جلسہ دستار فضیلت وشال پوشی بیاد علامہ عبدالغنی ؓ سے جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سنیٹر مولانا عبدالواسع ، جمعیت علما اسلام کے مرکزی فنانس سیکرٹری مولانا صلاح الدین ایوبی جمعیت علما اسلام کے رکن مرکزی شوری و صوبائی سرپرست اعلی مولانا حافظ محمد یوسف جمعیت علما اسلام چمن کے ضلعی امیر مولانا عبدالمنان، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی غوث اللہ تحصیل سٹی امیر مولانا شمس اللہ تحصیل صدر امیر جمعیت علما اسلام مفتی قاسم جمعیت علما اسلام ضلع قلعہ عبداللہ کے امیر مولانا فتح محمد مولانا محمد عارف الحسینی سکھر ڈسٹرکٹ چیرمین حاجی امان اللہ تحصیل صدر جنرل سیکرٹری مولانا قاری سلیم اللہ قاری محمد اسلم علم یار حافظ امداد اللہ مولانا مفتی محمد صادق شیخ مولانا شراف الدین مولانا محمد ایوب مولانا محمد اطیع اللہ مولانا عبدالرحمن صمیم مفتی محمد اخلاص نے خطاب کیا حاجی اللہ محمد ساحل مولانا عبدالمصور مسرور نعمت اللہ حمزہ عبدالقادر قریشی نے اشعار کے گلدستے پیش کیئے جبکہ مولانا پیر محمد سیرت عبدالہادی حوادوال محمد جمیل زاکر نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے جبکہ قاری محمد ابراہیم کاسی قاری عبداللہ جان مشاق قاری عبدالرزاق زاکر اور قاری حسین ابدال نے تلاوت قرآن پاک فرمائی مولانا عبدالواسع مولانا صلاح الدین شیخ مولانا داد اللہ شیخ مولانا محمد ظریف شیخ مولانا سیف اللہ آغا شیخ مولانا گل محمد مولانا داد محمد شیخ مولانا سعداللہ شیخ مولانا محمد صادق مولانا راز محمد مولانا عبد الرحیم منزری مفتی محمد اخلاص قاری ممتاز احمد سرحدی شیخ مولانا محمد لال مکی مزمل اخندزادہ مولانا ایوب مولانا اطیع اللہ مولانا حافظ محمد یوسف مفتی نور علی علما کرام مفتیان عظام قرا اور حفاظ کرام کی دستار بندی کروائی جبکہ مولانا عبدالواسع مولانا صلاح الدین ایوبی مولانا حافظ محمد یوسف صاحب نے عالمہ بننے والی بچیوں کی شال پوشی کی جلسہ کی پہلی نشست کی صدارت مولانا مفتی محمد صادق جبکہ دوسری نشست کی صدارت مولانا عبدالرحیم مظہری نے کی مہتمم جامعہ نے جلسے کی انتظامیہ کمیٹی انصارالاسلام فورس جمعیت طلبا اسلام ضلعی انتظامیہ صحافی برادری جمعیت علما اسلام کے دونوں اضلاع اور تحصیلوں اور باہر سے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا *پیکج/مدارس بل پر دستخط حکومت کے مشکور ہیں جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سینٹر مولانا عبدالواسع نے مدارس بل پر دستخط کرنے سے پارلیمنٹ کی بالادستی ثابت ہوگئی بل پر دستخط پر حکومت کے مشکور ہیں چمن میں صوبے کے بڑے مدرسے الجامعہ اسلامیہ علامہ ٹائون میں جلسہ دستار فضیلت و علما کنونشن سے خطاب میں جمیعت علما اسلام بلوچستان کے امیر و سینٹر مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ دونوں ایوانوں سے پاس شدہ مدارس بل پر دستخط کرنے سے دینی حلقوں میں صدر کے وقار میں اضافہ ہوا بل پر دستخط کرنے سے صدر نے قوم اور دینی حلقوں پر بڑا احسان کیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں کنونشن سے سابق ایم این اے وفاق المدارس بلوچستان کے صدر مولانا صلاح الدین ایوبی کا کہنا تھا کہ مدارس بل پر دستخط سے مولانافضل الرحمن کا موقف تسلیم کیا گیا دستار فضیلت کنونشن میں سرپرست اعلی جمعیت علما اسلام مولانا حافظ محمد یوسف نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی سرپرستی میں اتحاد تنظیمات مدارس دینہ کا قانونی جنگ جیتنے اور بل پر دستخط ہونے پر آج صوبے بھر میں یوم تشکر ادا کرنے کا قرارداد پاس کیا۔کنونشن میں سینکڑوں علما کرام اور حفاظ القرآن کی دستار بندی کی گئی دستار فضیلت علما کنونشن سے خطاب میں جمیعت علما اسلام کے رہنماں کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے ملک میں بے پناہ خدمات ہیں جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا مدارس بل پر دستخط نیک شگون ہیں مقررین جلسہ نے بارڈر باب دوستی کی بندش کی وجہ سے 80 لاکھ لوگوں کی بیروزگاری چمن اور قلعہ عبداللہ میں بد امنی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چمن بارڈر پر کرتارپور اور ایران تفتان کی طرز پر مخصوص کوریڈور دیا جائے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ چمن میں جاری 14 مہینوں کے جمہوری احتجاج کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ بارڈر پر آباد لاکھوں لوگوں کو بغاوت پر مجبور نہ کیا جائے جلسہ کا اختتام شیخ مولانا سیف اللہ آغا صاحب کی دعا پر ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *