موسم: کہیں بارش اور برفباری، کہیں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ( برفباری) کا امکان ہے۔ برفباری سے سڑکوں پر پھسلن اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ یا برفانی تودہ گرنے کا خطرہ ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محمکہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر موجود ہے اور بالائی علاقوں میں 06 جنوری تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑ سکتی ہے۔
خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، با جوڑ، خیبر، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک،کرم اور وزیرستان میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ صبح کے اوقات میں صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنےکا امکان ہے، تاہم کوئٹہ، چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبدا للہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، بارکھان، لورالائی، موسیٰ خیل، قلات، پنجگور، تربت، دالبندین، لسبیلہ اور نوکنڈی میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر بوندا باندی یا ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منگلا، جہلم، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں سکھر، شہید بینظیر آباد، شکارپور، کشمور، خیر پور، مو ہنجو ڈارو اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
جمعہ کے روز کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد، مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سےکم درجہ حرارت: اسکردو، گوپس منفی 09، لہہ منفی 08، استور منفی 05، پاراچنار منفی 04، بونجی، گلگت، ہنزہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور مری میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *