شہزادی ڈیانا کی بہو نیٹ فلیکس پر کون سا شو کرنے والی ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے نیٹ فلکس پر ایک نئے شو کا اعلان کیا ہے، جسے اسٹریمنگ سروس ایک لائف اسٹائل شو کے طور پر بیان کیا ہے، جس میں بے لاگ گفتگو اور بعض ’عملی طریقوں‘ کا ملاپ پایا جاتا ہے۔
وِد لو، میگھن‘ کا پریمیئر 15 جنوری کو ہوگا اور اس میں 30 منٹ کی 8 اقساط شامل ہیں جن میں مشہور شخصیات جیسے کہ اداکارہ مینڈی کلنگ اور ایبی گیل اسپینسر شامل ہوں گی۔
جمعرات کو ریلیز ہونے والے ٹریلر میں، میگھن کو رسبری سے کیک کو سجاتے ہوئے اور کیلیفورنیا میں، جہاں وہ اپنے شوہر شہزادہ ہیری اور دو بچوں کے ساتھ مقیم ہیں، چھتے سے شہد نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اپنے نئے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ’وِد لو، میگھن‘ کا ٹریلر پوسٹ کرتے ہوئے میگھن مارکل نے لکھا کہ وہ یہ شیئرنگ کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔ ’مجھے امید ہے کہ آپ کو شو اتنا ہی پسند آئے گا جتنا مجھے اس کی تیاری میں مزا آیا تھا۔‘
میگھن مارکل نے یہ خبر ڈچس آف سسیکس کے انسٹاگرام پر میگھن کے نام سے نئے اکاؤنٹ کے ساتھ واپسی کے ایک دن بعد صارفین کو فراہم کی ہے، پہلی پوسٹ میں انہیں سفید لباس میں ملبوس، ابر آلود ساحل پر دوڑتے اور ریت میں 2025 لکھتے ہوئے دکھایا گیا۔
میگھن مارکل نے اپنی دوسری پوسٹ میں اپنے اس متوقع شو کا ٹریلر شیئر کیا ہے، جس میں وہ گھر کے کچن میں کھانا بناتی، پھولوں کی خریداری کرتی اور دوستوں کے ساتھ ہنستی اور کھانا کھاتی نظر آتی ہیں۔
ٹریلر کے وائس اوور میں میگھن کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ کچھ چھوٹے موٹے ٹوٹکے اورحربے بتانے جا رہی ہوں، جنہیں آپ زندگی کے روزمرہ معمولات کا حصہ بنا کر خاطرخواہ تبدیلی لا سکتے ہیں۔
شیف رائے چوئی اور ایلس واٹرس بھی سیریز کے مہمانوں میں شامل ہیں، ٹریلر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہر مہمان کو ایک لمحہ حیرت پیدا کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
میگھن کے شوہر شہزادہ ہیری بھی مختصر ترین دورانیے کے لیے اس ٹریلر میں جلوہ گر ہوئے ہیں، جب وہ اپنی اہلیہ اور شو کی میزبان کو گلے لگاتے ہوئے جب وہ دھوپ سے چمکتے بیرونی آنگن میں مشروبات رکھتے ہیں، اس شاہی جوڑے کے کتے کا بھی ایک اہم کردار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *