کمشنر سبی کی گاڑی پر فائرنگ، معجزانہ طور پر محفوظ

سبی (قدرت روزنامہ) کمشنرسید زاہد شاہ کی گاڑی پر قومی شاہراہ ڈمبولی کے علاقے میں فائرنگ کی گئی تاہم خوش قسمتی سے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

ہم نیوز کے مطابق گارڈز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ لیویز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

کمشنر سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، مسافروں کے تحفظ کے لئے قومی شاہراہ پر ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *