کراچی میں یخ بستہ ہوائیں چل پڑیں، سردی کی نئی لہر متوقع

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں جمعہ کے روز صبح ہی سے یخ بستہ ہوائیں چل پڑیں، جس کے نتیجے میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق شہر پرمغربی ہواؤں کے اثرات نمودار ہونا شروع ہو گئے ہیں اور شمالی/ شمال مغربی سمت کی 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے یخ بستہ ہوائیں چل پڑی ہیں۔ اس صورت حال کے زیر اثر کل بھی شہر میں دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں ۔

تیز ہواؤں کے سبب کم سے کم درجہ حرارت ہفتہ و اتوار کو 6 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جب کہ سردی کی نئی لہر کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔ درجہ حرارت گرنے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے صوبے بھر میں کل سے سردی کی نئی لہر متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر اضلاع میں رات کا درجہ حرارت 4 تا 7 ڈگری تک کم ہوسکتا ہے جب کہ بالائی اضلاع میں رات گئے اور صبح سویرے دھند پڑ سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *