سورج کی روشنی لیکن آئینے کے ذریعے سے

سورج کی روشنی لیکن آئینے کے ذریعے سے۔۔۔!


ناروے کا ایک قصبہ جو پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے ایک بڑے آئینے کے ذریعے سورج کی روشنی حاصل کرتا ہے۔
ناروے کے ایک چھوٹے سے قصبے “راجوکان” نے سورج کی روشنی کے مسئلے کو انتہائی دلچسپ اور ذہین طریقے سے حل کیا ہے۔ پہاڑوں کے سائے میں ہونے کی وجہ سے اس شہر کو سورج کی روشنی نہیں ملتی۔


2013 میں اس مسئلے کا حل یوں نکالا گیا کہ پہاڑ کی چوٹی پر تین آئینے (51 مربع میٹر) شہر کی سطح سے 450 میٹر بلند نصب کئے گئے، جو شمسی شعاعوں کو “راجوکان” شہر کے مرکز تک منعکس کرتے ہیں، جو شہر کے تقریباً 600 مربع میٹر تک کے علاقے کو روشن کرتے ہیں۔

ان میں پاور کیپچر بورڈز ہیں، جو ایک کمپیوٹر گائیڈڈ سسٹم فراہم کرتے ہیں جو سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے زمین کی حرکت کی پیروی کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *