“سلمان خان کی وجہ سے فلم سے نکال دیا گیا!” اپاسنا سنگھ کا انکشاف

ممبئئ(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اور کامیڈین اپاسنا سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ 1989 کی بلاک بسٹر فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں انہیں کاسٹ نہ کیے جانے کی وجہ ان کا قد اور سلمان خان تھے۔

اپاسنا سنگھ نے سدھارتھ کنن کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم کے ڈائریکٹر سورج بھرجاتیا نے پہلے انہیں مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا تھا اور فلم میں کام کرنے کی حتمی بات چیت کے لیے اپنے والد راجکمار بھرجاتیا سے ملوایا۔ لیکن کچھ عرصے بعد انہیں دوبارہ نہ بلایا گیا، جس سے انہیں سلیکٹ نہ کیے جانے کا اندازہ ہوا۔

بعد میں اپاسنا کو پتا چلا کہ فلم میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے ایک ایسی ہیروئن کی تلاش تھی جس کا قد سلمان سے کم ہو تاکہ اسکرین پر جوڑی اچھی لگے۔

اپاسنا کے مطابق، انہوں نے راجکمار بھرجاتیا سے کہا، “میرا قد تو پانچ فٹ سات انچ ہے، جو سری دیوی کا بھی ہے، پھر بھی آپ نے مجھے مسترد کر دیا۔”

اپاسنا نے مذاق میں کہا، “میری کاسٹ نہ ہونے کی وجہ میرا قد اور سلمان خان تھے۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *