حکومت اسلام آباد میں کتنے لاکھ بچوں کو آئی ٹی کی تربیت دے گی؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں سالانہ 3 لاکھ بچوں کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی۔
آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ جدید دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بہت اہمیت کی حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے لاکھوں طلبا کو آئی ٹی کے تربیتی کورسز کروائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 ہزار ٹرینرز مکمل تربیت حاصل کر چکے ہیں۔
وزیرِ مملکت نے بتایا کہ پاکستان میں 15 کروڑ سے زائد نوجوان 30 سال سے چھوٹے ہیں اور معیشت کی مضبوطی کے لیے تربیت یافتہ نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے۔